اے پاکستان کے مسلمانواور ان کی افواج! اپنی قابل اور یہودی وجود سے لڑنے کی متمنی فوج کو ارضِ مبارک فلسطین بھیج کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ غز
Listen now
Description
پریس ریلیز اگرچہ پاکستان کے مسلمان عید کی خوشیاں منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، لیکن غزہ کے مسلمانوں کی حالتِ زار دیکھ کر وہ پریشان اور شدید غم زدہ ہیں۔ تاہم، جہاں تک پاکستان کے حکمرانوں کا تعلق ہے، تو وہ غزہ کیلئے پاکستانی فوج بھیجنے سےمسلسل انکار کے باعث عوام کے شدید غم و غصے کو کم کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ 4 اپریل 2024 کو غزہ میں الشفاء ہسپتال کے قتل عام کی ہولناکی دنیا کے سامنے آئی اور اس کے پورے تین دن بعد وزیراعظم پاکستان نے فلسطین کے سفیر سے ملاقات کی۔ تاہم، وزیر اعظم نے یہ ملاقات اس لیے نہیں کی کہ وہ فلسطین کے مسلمانوں کو یہ خوشخبری سنا دیں کہ وہ یہودیوں کے غاصب وجود کے میزائلوں، ٹینکوں اور لڑاکا طیاروں کو شکست دینے کے لیے پاکستان کی مسلم افواج کے میزائل، ٹینک اور لڑاکا طیارے بھیج رہے ہیں۔ اس کے بجائے انہوں نے جو اعلان کیا اس نے غزہ کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا، جبکہ وہ فوجی بلڈوزروں سے کچلےجارہے ہیں، محاصرے میں ہیں اور مسلط شدہ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ حکومت کے میڈیا ونگ نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطینی سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔ پاکستان اب تک غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی سات قسطیں بھیج چکا ہے۔ عید کے فوراً بعد ایک اور قسط کا منصوبہ ہے۔ یوں پاکستان کے حکمران اپنی کوتاہیوں پر اڑنے کے گناہ پر بضد ہیں۔ اے پاکستان کے مسلمانو! امت کی بنیادی اور مرکزی کمزوری صرف اور صرف اسلام پر مبنی سیاسی قیادت کا نہ ہونا ہے کیونکہ اس میں اور کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے امتِ اسلامیہ کو تیس لاکھ سے زیادہ فوجی دستے عطا کیے ہیں، جو اپنے سینوں میں شہادت اور فتح کی تمنا رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دنیا کے قدرتی وسائل کا سب سے بڑا حصہ عطا کیا ہے۔ لیکن ان تمام نعمتوں کو برباد کرنے والے وہ حکمران ہیں جو ذلت و رسوائی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف غداری اور ہمارے دشمنوں کی ایجنٹی کرتے ہیں۔ پوری ایک صدی قبل 1924 ء سے خلافت کا نہ ہونا امتِ اسلامیہ کی بنیادی اورمرکزی کمزوری ہے۔ اس کے بغیر ہم اُن یتیموں کی مانند ہیں جن کا کوئی محافظ سرپرست نہیں ہوتا، اور ہمیں ہمارے دشمن پوری دنیا کے سامنے ذبح کررہے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، " امام کی مثال ڈھال جیسی ہے، اس کے پیچھے، اس کی آڑ میں تم لڑتے ہو، اور اسی کے ذریعہ (دشمن کے حملہ سے ) بچاؤ کرتے ہو، پس اگر امام تمہیں اللہ سے ڈرتے رہنے کا حکم دے اور انصاف کرے، تواس کا ثواب اسے ملے گا، لیکن اگر بے انصافی کرے گا تو اس کا وبال اس پر ہوگا ۔ "(صحیح البخاری اور صحیح مسل
More Episodes
بسم الله الرحمن الرحيم أردوغان وتلبيس إبليس! الخبر: ذكرت وسائل الإعلام أن تركيا اعتقلت 8 جواسيس يشتبه أنهم يعملون لصالح الموساد. التعليق: إن أردوغان كمن يقتل القتيل ويمشي في جنازته! فهو نفسه يدعم كيان يهود، ولا يخفى على أحد أن تركيا ما زالت تؤمن نسبة كبيرة من البضائع والمنتجات...
Published 04/13/24
پریس ریلیز *خلافت راشدہ اسلامی بھائی چارے کو بحال کرتے ہوئے پاک فوج اور قبائلی علاقوں کے مسلمانوں کو یکجا کر کے کفار کو شکست فاش دینے کے لیے متحرک کرے گی* رمضان کے بابرکت مہینے میں پاکستانی افواج اور قبائلی علاقوں کے مسلمان بھائیوں کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں کلمہ گومسلمانوں کا مقدس...
Published 03/25/24
Published 03/25/24