“جنید بھائی اسلام علیکم۔
میرا نام شہریار خان ہے۔ میں اسٹریلیا میں رہتا ہوں۔ پیشے سے ٹیلیکوم انجینئر ہوں اور کام کی نوعیت کی وجہ سے اکثر لمبی ڈرائیو کرنی پڑ جاتی ہے۔ دوران سفر آپ کے پوڈکاسٹ سنتا ہوں اور اِس سے اپنے ملک کے بارے میں کافی معلومات ملتی رہتی ہے۔ آپ کے موضوعات کافی دلچسپ اور مزاح سے بھر پور ہوتے ہے۔ اِس کے لئے آپ کا بہت شکریہ۔
مجھے صرف ایک بات آپ سے عرض کرنی ہےکہ کوشش کرے کہ آپ اپنی گفتگو میں انگریزی الفاظ کا استعمال کم سے کم کرے۔ ایک تو سارا دِن ادھر انگریزوں میں رہ کر ویسے ہی انگریزی سے دماغ پک جاتا ہے پھر جب اپنے ہم زبان سے بھی ایسے الفاظ سننے کو ملتے ہے تو سوچے مجھ پر کیا گزرتی ہوگی۔ میرا مقصد ہرگز آپ کی دِل آزاری نہی بس ایک مشورہ ہے۔ اپنا خیال رکھیے گا۔ اللہ حافظ”
شہریار via Apple Podcasts ·
Australia ·
03/06/20