Gratefulness and Ungratefulnessشکر گزاری اور ناشکری
Listen now
Description
‎.                          شکر_اور_ناشکری ‎جب آپ اپنے بچے کا لیپ ٹاپ اٹھا کر بہن کے بچے کو دے دیں ... ‎                                            یا ‎جب آپ اپنے روتے دھوتے بچے کی سائیکل اٹھا کر بہن یا بھائی کے بچے کو دے دیں   ... ‎                                            یا ‎جب آپ اپنی بیوی کا موبائل لے کر اپنی بہن کو دے دیں اور گھر میں فساد ڈال لیں ... ‎اور جواب میں شکریئے کی بجائے آپ دائیں بائیں سے اس قسم کے جملے سنیں ؎ ‎       " کھٹارہ_لیپ_ٹاپ_ہمارے_متھے_مار_دیا_ہے " ‎" بابا آدم کے زمانے کی سائیکل اٹھا کر ہمارے سر منڈھ دی ہے " ‎" جس موبائل پر کتا بھی نہ تھوکے،  وہ ہمیں دے کر احسان چڑھا دیا ہے " ‎تو آپ کے دل پر کیا گزرتی ہے ...؟ ‎آپ کا دل کیا چاہتا ھے ...؟ ‎یہی ناں! ‎کہ اپنی دی گئی چیز ان سے واپس لے لیں اور آئندہ کوئی چیز بھی دینے کی کوشش نہ کریں ...؟ ‎بس یاد رکھیں! جب ہم اللہ پاک کی دی گئی بلااستحقاق نعمتوں پر طرح طرح کے توہین آمیز جملے بولتے ہیں تو اس پر کیا گزرتی ہو گی ...؟ ‎ہم تو صرف غصہ کر سکتے ہیں، لوگوں کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے، مگر اللہ پاک تو بادشاہ کو گھاس کاٹنے والا اور گھاس کاٹنے والے کو بادشاہ بنا دینے والا ہے، ملک کا وزیر اعظم اگلے دن کال کوٹھڑی میں ہوتا ہے اور جس کو سزائے موت ہوتی ہے وہ محل میں بیٹھا ہوتا ہے ... ‎جب آپ  دوسروں کی اولاد پر فخر کرتے ہیں اور اپنی اولاد کے بارے میں کہتے ہیں کہ : ‎" میرے لئے یہی منحوس، بےعقل ڈنگر ہی رکھے ہوئے تھے اللہ نے (معاذاللہ) " ‎تو اللہ بھی چاہتا ہو گا کہ وہ ان کو واپس لے لے اور تم سے کہے کہ اب تم خوبصورت  اور ذہین بچے درختوں پہ اگا لو ... ‎یاد رکھیں! بچہ وہ نو ماہ میں دیتا ہے،  مگر لینے میں 9 سیکنڈز بھی نہیں لگتے۔ اللہ پاک سے لینے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جو اس نے دیا ہے اس پر اللہ کا شکر کرو اور دل کی گہرائیوں سے کرو، سیاست مت کرو، جو دیا ہے اس کی قدر کرو، جگہ جگہ اس کے چرچے کرو، اس کا وعدہ قرآن میں ثبت ہے کہ : ‎" وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ ۖ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ " ‎                             ( سورة ابراہیم - 5 ) ‎ترجمہ : ‎" وہ وقت یاد کرو جب تمہارے رب نے اعلان کیا کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں یقیناً زیادہ دونگا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو میری گرفت بڑی سخت ہے ... " ‎           
More Episodes
Prophet Muhammad (PBUH) said: “If one recites Ayatul Kursi before going to sleep, Allah will send an Angel to come and look after you and protect you.” One who recites Ayatul Kursi after every prayer, their Namaz will be accepted, and they will remain in the safety of Allah Almighty, and He will...
Published 11/25/22
رَبَّنَآ ءَاتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا "Our Lord! Bestow on us mercy from Yourself, and facilitate for us our affair in the right way!" Ameen Ya Rabbil Alameen
Published 08/13/22