Episodes
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں سرکاری افسران کی تربیت کا ایک ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ گذشتہ کئی دہائیوں سے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کے امر گُرڑو نے یہاں کا دورہ کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ کیا یہاں جدید حالات کے مطابق کورسز اپ ڈیٹ ہوتے ہیں یا نہیں۔ آپ بھی سنیے یہ گفتگو
Published 12/23/23
افغانستان کے ’کوچی‘ خانہ بدوش قبیلے کی زندگی مسلسل سفر ہی میں رہتی ہے، یہ موسم کے ساتھ اپنے مال مویشیوں کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہیں۔ کوچی قبیلے سے جڑی معلومات انڈپینڈنٹ اردو کے لیے منیر احمد کے اس پوڈ کاسٹ میں
Published 12/19/23
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر امریکہ میں ہیں۔ بطور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جہاں ان کی امریکی فوج اور حکومت کے سینئیر رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں۔ اس دورے میں کن امور پر ممکنہ بات چیت کی جائے گی، ایک جائزہ انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں
Published 12/14/23
پاکستان کے معروف فکشن اور ڈراما نگار مرزا اطہر بیگ کراچی میں گذشتہ دنوں 16ویں عالمی اردو کانفرنس میں شریک ہوئے اور اپنی تحریروں کے بارے میں ایک نشست میں تفصیل سے بات کی۔ یہ گفتگو کراچی آرٹس کونسل کی اجازت سے یہاں پیش کی جا رہی ہے۔
Published 12/05/23
نیٹ فلکس پر سعودی اور پاکستانی کرداروں پر مبنی سیریز ’کریشنگ عید‘ کو پاکستانی ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
Published 11/27/23
پاکستان نے ملک میں مقیم تمام ایسے غیر ملکی شہری جو بغیر دستاویزات کے غیر قانونی طور پر مقیم تھے کو رضا کارانہ طور پر یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی، جس کے اختتام پر اب ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے افراد کو تحویل میں لینے اور بعد ازاں ملک بدری کا عمل شروع ہو گیا ہے اس بارے میں تفصیل انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں
Published 11/03/23
ڈیجیٹل آرٹ سے نوجوان پیسہ کیسے بنا سکتے ہیں، جانیے منیر احمد کے اس پوڈ کاسٹ میں
Published 10/28/23
اس وقت دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات پر بات کی جا رہی ہے۔ اس بحث کے دوران کاربن کریڈٹ کا ذکر بار بار آتا ہے۔ یہ کاربن کریڈٹ ہے کیا؟ جانیے کراچی سے نامہ نگار امر گُرڑو کے اس پوڈ کاسٹ میں
Published 10/26/23
’جتنے نوجوان ای گیمز دیکھنے آتے ہیں آپ کرکٹ، فٹ بال بھول جائیں گے‘۔ یہ کہنا ہے اسلام آباد کے ایک نوجوان ای گیمر کا۔ ویڈیو گیمز اب دنیا میں ایک بڑا کاروبار بن چکا ہے ایسے میں پاکستان اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے کیا کر سکتا ہے، سنیئے منیر احمد کے اس پوڈکاسٹ میں۔
Published 10/23/23
قازقستان کے شہر آستانہ میں رواں ماہ ’ڈیجٹیل بریج‘ کا انعقاد کیا گیا۔ آستانہ میں موجود منیر احمد نے وہاں کیا دیکھا اس کی جھلک انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں
Published 10/19/23
لاہور میں جاری ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول کے دوران 14 ممالک کے 74 فنکار 130 سے زیادہ ڈیجیٹل فن پاروں کے ہمراہ شہر کے نو مختلف مقامات پر ہونے والی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ تفصیل انڈپینڈنٹ اردو کی فاطمہ علی کی زبانی
Published 10/14/23
ڈاکٹر بختاور خالد گذشتہ دنوں تیر اندازی میں ایک بڑا مقابلہ جیت کر آئیں تو سینیئر صحافی منیر احمد ان سے اور ان کی والدہ اور بھائی سے ملے اور ان کی زندگی کے چیلنجز پر بات کی۔
Published 10/12/23
شیری کا یہی مسئلہ ہے کہ وہ علیزے کے عناصر حسن کو برداشت نہیں کر پا رہا۔ وہ اس کو روایتی لڑکی بنا کر اس کے حسن سے لطف لینا چاہتا ہے لیکن وہ روایتی بنتے بنتے اپنا حسن بھی کھو رہی ہے۔
Published 10/03/23
معدوم ہوتی پوٹھواری شعرخوانی کی روایت پر سنیئے منیر احمد کا تازہ پوڈکاسٹ۔
Published 09/26/23
پاکستان میں معاشی و سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے نوجوان نسل بیرون ملک جانے کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس رجحان کو روکنے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے؟ سنیے رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم رضوان عبداللہ کو، جنہوں نے بیرون ملک مقیم دو نوجوانوں سے اس بارے میں گفتگو کی۔
Published 09/23/23
’جھوک سرکار‘ ڈراما مرد و عورت کی کہانی نہیں ہے امیر اور غریب کے نظام پہ بات ہوئی ہے وہ نظام جو غریب کو کھا رہا ہے، وہ نظام جو امیر کو امیر تر کر رہا ہے۔
Published 09/14/23
ٹیکسلا میں ہندو مت، جین مت اور بدھ مت کے آثار پائے جاتے ہیں۔ اس اہمیت اور اس تہذیب کے امن کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لیے ٹیکسلا چوپال نامی ایک تنظیم گذشتہ چار سالوں سے متحرک ہے۔ یہ تنظیم کیا کر رہے ہیں یہ ہی جاننے کی کوشش صحافی منیر احمد نے اس پوڈکاسٹ میں کی ہے۔
Published 08/28/23
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز آئندہ ہفتے سری لنکا میں ہو رہی ہے، ایشیا کپ سے پہلے اس سیریز کو اہم قرار دیا جا رہا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاکستان افغانستان کو ایزی نہ لے، سنیے اس بارے میں اسفند یار اور محمد اشتیاق کی گفتگو
Published 08/19/23
دنیا بھر میں نوجوانوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کے نشے یا ایڈکشن پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں زیر تعلیم چند طلبہ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں کہ اس سے کیسا بچا جاسکتا ہے، سنیئے اس پوڈکاسٹ میں
Published 08/15/23
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں لوک ورثہ میوزیم میں محفوظ کی گئی لگ بھگ 20 ہزار گھنٹوں کی ریکارڈنگ کو اب یوٹیوب پر منتقل کر دیا گیا جس کے بعد اب یہ نایاب ریکارڈنگ سب کی دسترس میں ہو گی، تفصیل صحافی منیر احمد سے سینئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
Published 08/10/23
اس ڈرامے کو اگر آپ علامتی کہانی کے طور پہ دیکھیں کہ جن وہ رویے ہیں جو انسانوں کو کھا جاتے ہیں تو لطف دوبالا ہو جائے گا۔
Published 08/07/23
حکومت پاکستان نے گذشتہ دنوں آن لائن ڈیٹا کے تحفظ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے چند مجوزہ قوانین کی منظوری دی ہے۔ تاہم ڈیجیٹل رائٹس کی تنظیموں نے ان پر خدشات کا اظہار کیا ہے، سنیئے اس بارے میں ڈیجیٹل رائٹس کی تنظیم میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کا ایک مباحثہ اس پوڈ کاسٹ میں۔
Published 08/01/23
اپنی قدرتی دلکشی کے علاوہ مری کو سیب، خوبانی، آڑو، چیری اور ناشپاتی جیسے موسمی پھلوں سے بھی اسے نوازا گیا ہے۔ یہ پھل وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں ان کو ذائقہ دار سمجھا جاتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی جیسے کہ طوفان پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں ایک بہت بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں، سنیئے اس بارے میں سیمار بابر کا مری سے ایک ٹھنڈا میٹھا پوڈکاسٹ
Published 07/26/23
کیا آپ جانتے ہیں کہ اسلام آباد کا اپنا ایک ریلوے سٹیشن بھی ہے جسے مارگلہ ریلوے سٹیشن کہتے ہیں۔ سینیئر صحافی منیر احمد ہمیں اس سٹیشن کی گہما گہمی اور کتنی ٹرینیں چلتی ہیں اس پوڈکاسٹ میں سب بتا رہے ہیں۔ آپ بھی سنیئے
Published 07/20/23