Episodes
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف پرتشدد واقعات کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر اتوار کو بشکیک روانہ ہو رہے ہیں۔ وہاں پھنسے طلبہ کو نکالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں سنیئے وہاں دو میڈیکل کے طلبہ کی زبانی صورت حال۔ ان کے نام سکیورٹی کی وجہ سے ظاہر نہیں کیے جا رہے ہیں۔
Published 05/19/24
Published 05/19/24
ناروے ہمیشہ سے اتنا امیر نہیں تھا کہ ایسے ممالک کی فہرست میں ٹاپ پر ہو لیکن 1960 میں یہاں گہرے سمندر میں تیل کے ذخائر دریافت ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے خزانے کے منہ کھل گئے۔
Published 05/17/24
ماحولیاتی آلودگی اور دیگر ایسے عوامل جن سے زمین کی خوبصورتی  و ماحول متاثر ہو رہا ہے اس کے بارے میں آگاہی کی کوششیں مسلسل کی جاتی رہی ہیں۔ پاکستانی آرٹسٹس اس بارے میں کیسے کام کر رہے تاکہ زمین کو رہنےکے قابل رہنے دیا جائے، تفصیل منیر احمد کی زبانی انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں
Published 05/07/24
مزاحمت کی علامت، سینیئر صحافی اور پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرل ناصر زیدی کو احفاظ الرحمن ایوارڑ  سے نوازا گیا۔ انڈپینڈنٹ اردو کے لیے عروج جعفری کی ناصر زیدی سے گفتگو اس پوڈکاسٹ میں
Published 04/22/24
پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے گانچھے میں بہارکے پھول کھلنے کا استقبال ’بلاسم فیسٹول‘ سے کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے لیے اس کی اہمیت، معاشرتی یگانگت اور سیاحت سے وابستہ نئی روایت کی کہانی منیر احمد کی اس خوشبو سے بھری پوڈکاسٹ میں
Published 04/14/24
پاکستان میں ایک مہلک حملے  میں پانچ چینی شہریوں سمیت 6 افراد کے مارے جانے کے بعد ایک بار پھر یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ ملک میں اربوں ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کا مستقبل کیا ہو گا۔ تفصیلات محمد اشتیاق اور ہارون رشید کی زبانی اس پوڈ کاسٹ میں
Published 03/27/24
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دور رس اثرات کا خدشہ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ تحمل اور بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کا حل بہترین راستہ ہے۔ طالبان حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر شروع ہونے والی جھڑپیں اب رک گئی ہیں لیکن کیا حالیہ کشیدگی کے اثرات جلد زائل ہو سکیں گے، سنیے تفصیل ہارون رشید اور محمد اشتیاق کی زبانی اس پوڈکاسٹ مین۔
Published 03/19/24
صوبے کی سب سے بڑی اور قدیم درس گاہ بلوچستان یونیورسٹی کے سینکڑوں ملازمین تنخواہوں کی عدم فراہمی پر چھ روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس درس گاہ میں معاشی مسائل ہر سال سر اٹھاتے ہیں، سنیے اس حوالے سے کوئٹہ سے صحافی عامر باجوئی کا یہ پوڈکاسٹ
Published 03/16/24
ارب ڈالر اور دس سال ضائع کرنے کے بعد ایپل نے کار بنانے کا ارادہ ترک کر دیا، مگر کیوں؟
Published 03/04/24
پی ایس ایل 9 تو جاری ہے میدان بھرنے لگے ہیں اور ٹی وی پر بھی شائقین چپکے ہوئے ہیں، لیکن اس مرتبہ کا مقابلہ مختلف کس کس طرح سے ہے؟ سنئیے اس بارے میں انڈپینڈنٹ اردو کے فروخ اور ظفر سید کی گفتگو اس پوڈکاسٹ میں۔
Published 02/26/24
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ ایک معروف ویژول آرٹسٹ بھی ہیں۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ’غیرانسانی وجود کا جشن‘ کے عنوان سے ان کے فن پاروں کی نمائش ہو رہی ہے، سینیئر صحافی منیر احمد نے بھی یہ نمائش دیکھی اور ان کے کام پر کچھ ردعمل اکٹھا کیا، سنیئے اس پوڈکاسٹ میں
Published 02/20/24
8 فروری کو پاکستان نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اب جس قسم کا منقسم میڈیٹ سامنے آیا ہے اس میں مستقبل کیا دکھایی دے رہا ہے اس پر صحافی منیر احمد نے ماہرین سے گفتگو کی ہے آپ بھی سنئیے اس پوڈکاسٹ میں۔
Published 02/13/24
اسلام آباد میں قائم ایک غیرسرکاری تنظیم میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی نے گذشتہ دنوں فیک نیوز کے مقابلے کے لیے نیوز رومز کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک نیا ٹول متعارت کروایا۔ اس موقع پر ندا حسین بھی موجود تھیں سنیئے کہ یہ نیا ٹول ہے کیا۔
Published 02/05/24
پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بدھ کو اسلام آباد میں طلبہ کے ایک کنونشن سے خطاب کیا۔ فوجی سربراہ نے اپنی تقریر میں ’شیطانی میڈیا‘ اور قرآنی آیات کا حوالہ دیا۔ اس گفتگو کے بعد طالبہ مومنہ طارق نے یوتھ کانفرنس میں شریک چند شرکا سے بات کی اور پوچھا کہ ان کے نظریات کتنے تبدیل ہوسکے، سنیے اس کانفرنس کا احوال اس پوڈکاسٹ میں
Published 01/25/24
پاکستان کے اہم ہمسایہ ملک ایران نے بلوچستان میں حملہ کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ کیا یہ پاسداران انقلاب کا اپنا فیصلہ تھا، کیا پاکستان کو اس کا علم تھا اس جیسے کئی دوسرا اہم سوالات کے جواب منیر احمد نے اس پوڈکاسٹ میں تلاش کرنے کی کوشش کی آپ بھی سنیئے۔
Published 01/22/24
فیشن کیسا ہونا چاہیے اور پاکستان کی یونیورسٹیوں میں طلبہ فیشن کا اثر کہاں سے لیتے ہیں؟ سنیے اس بارے میں نمل یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ تبسم کی دو ساتھیوں سے گفتگو اس پوڈکاسٹ میں۔
Published 01/20/24
2015 سے راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والی میٹرو بس سروس نے امیر غریب سب کے لیے سفر آسان اور سستا کردیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سہولتوں میں کمی اور دیگر مسائل نے اسے گھری لیا ہے۔ آئیے انڈپینڈنٹ اردو کے انٹرن ذوالقرنین خان کے ساتھ بس کا سفر کرتے ہیں اور مسافروں کے مسائل انہیں کی زبانی سنتے ہیں۔
Published 01/14/24
مارکو پولو دنیا کے مشہور ترین سیاح ہیں جنہوں نے 13ویں صدی کے آخر میں مسلم دنیا اور چین کے سفر کے بارے میں کتاب لکھی۔ لیکن شروع سے اس کتاب پر شک کیا جاتا رہا ہے، اور جدید تاریخ دان اور ماہرینِ آثارِ قدیمہ بھی اس بحث میں شامل ہو گئے ہیں۔ سچ کیا ہے؟
Published 01/08/24
پاکستان میں ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کی بیماری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس مہلک مرض کے وجوہات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے اس سلسلے کی دوسری کڑی میں انڈپینڈنٹ اردو کے انٹرن طالب علم ذوالقرنین خان نے ایک نوجوان سے بات کی جو اس کا شکار ہوئے تاہم اب مکمل صحتیاب ہیں۔ ان کی شناخت ان کی خواہش پر ظاہر نہیں کی جا رہی ہے۔ سنیے اس پوڈکاسٹ میں
Published 01/01/24
پاکستان میں ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کی بیماری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس مہلک مرض کے پھیلنے کی وجوہات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے، انڈپینڈنٹ اردو کے انٹرن طالب علم ذوالقرنین خان نے ڈاکٹر شمشیر حیات خان سے اس اہم بیماری کے بارے میں تفصیلی بات کی۔ سنیے اس پوڈکاسٹ میں
Published 12/30/23
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں سرکاری افسران کی تربیت کا ایک ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ گذشتہ کئی دہائیوں سے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کے امر گُرڑو نے یہاں کا دورہ کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ کیا یہاں جدید حالات کے مطابق کورسز اپ ڈیٹ ہوتے ہیں یا نہیں۔ آپ بھی سنیے یہ گفتگو
Published 12/23/23
افغانستان کے ’کوچی‘ خانہ بدوش قبیلے کی زندگی مسلسل سفر ہی میں رہتی ہے، یہ موسم کے ساتھ اپنے مال مویشیوں کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہیں۔ کوچی قبیلے سے جڑی معلومات انڈپینڈنٹ اردو کے لیے منیر احمد کے اس پوڈ کاسٹ میں
Published 12/19/23
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر امریکہ میں ہیں۔ بطور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جہاں ان کی امریکی فوج اور حکومت کے سینئیر رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں۔ اس دورے میں کن امور پر ممکنہ بات چیت کی جائے گی، ایک جائزہ انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں
Published 12/14/23
پاکستان کے معروف فکشن اور ڈراما نگار مرزا اطہر بیگ کراچی میں گذشتہ دنوں 16ویں عالمی اردو کانفرنس میں شریک ہوئے اور اپنی تحریروں کے بارے میں ایک نشست میں تفصیل سے بات کی۔ یہ گفتگو کراچی آرٹس کونسل کی اجازت سے یہاں پیش کی جا رہی ہے۔
Published 12/05/23