Episodes
آڈیو لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں کو بھی کارروائی دیکھنے کی اجازت تھی، کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب سمیت تین افراد کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیے ہیں، مزید تفصیل قرۃ العین شیرازی کی زبانی اس پوڈ کاسٹ میں
Published 06/01/23
پاکستان نے افغانستان کے لیے آصف خان دورانی کو خصوصی سفیر مقرر کیا ہے۔ ہمسایہ ملک افغانستان میں کیا چل رہا ہے اور پاکستان کے نئے سفیر کیا کرسکتے ہیں، سنیے اس بارے میں ہارون رشید کا پوڈکاسٹ
Published 05/24/23
نو مئی کو فساد بپا کرنے والے ہم آپ جیسے عام سے لوگ تھے، پروفیشنل بلوائی نہیں تھے کیوں کہ یہ افراد اپنی شناخت چھپانے، بلوے، دنگے اور ہنگامے کرنے اور کر کے بھاگ جانے کے ہنر سے ناواقف تھے۔
Published 05/19/23
سابق قبائلی علاقے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو پانچ سال ہو چکے ہیں۔ مئی 2018 کو ایک آئینی ترمیم کے ذریعے اس خطے کو جب خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا تو مقامی لوگوں میں ایک نیا ولولہ جاگا کہ اب ان کو ان کے خوابوں کی تعبیر ملنے والی ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں کیا بدلہ، اس بارے میں انڈی اردو کے لیے تفصیلات اشرف علی کے اس پوڈکاسٹ میں۔
Published 05/09/23
صرف پاکستان ہی میں نہیں، امریکہ میں بھی چند حالیہ واقعات کے بعد آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ ججوں کے احتساب کا کوئی نظام ہونا چاہیے۔
Published 05/04/23
پاکستان میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے، کیا مذاکرات ہی واحد حل ہیں سنیئے نیا پوڈ کاسٹ جس میں میزبان ہارون رشید اور اردو نیوز کے خرم شہزاد اور انڈپینڈنٹ اردو کے محمد اشتیاق سیاسی گتھی سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published 04/12/23
تحریک انصاف جسے ٹھکرا کر اسمبلی سے نکلی وہی تخت لاہور کسی قیمت نہیں کھونا چاہتی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحاد پی ڈی ایم آپ ہی آپ ہراسانی کا شکار ہے اور کسی انجانے ڈر کے باعث الیکشن میں جانا نہیں چاہتی۔
Published 04/06/23
پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، اسی بارے میں بات کرنے کے لیے تھنک ٹینک اکنامک ایڈوائزی گروپ کے سابق چیئرمین اور ماہر معاشیات جاوید حسن کی انڈپینڈنٹ اردو کے پوڈکاسٹ میں شرکت۔
Published 03/28/23
حالیہ چند سماعتوں میں آئین کی بعض شقوں پر تو ہم خیال ججز بڑا زور دیتے رہے ہیں لیکن آئین صرف کچھ پسندیدہ شقوں پر تو مشتمل نہیں ہے۔
Published 03/20/23
1973 کے دستور کے بعد سے پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے 50 سال مکمل ہونے پر ایک رکن نے کہا کہ یہ ادارہ ٹھنڈے دماغ سے سوچنے والا تھا لیکن ان کے بقول اب ایوان ایسا نہیں رہا، قرۃ العین شیرازی کی ایوان کے اراکین سے گفتگو انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں
Published 03/16/23
پاکستانی فوج کے انٹیلی جنس ادارے ’آئی ایس آئی‘ کے سابق سربراہ لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے خلاف انکوائری کی تصدیق تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کر دی لیکن تفصیل بتانے سے اجتناب کیا، تفصیل محمد اشتیاق کی زبانی۔
Published 03/09/23
آئینی بحرانوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ پارلیمان یہ لازمی قرار دے کہ کسی بھی آئینی معاملے کو سارے جج سنیں گے اور ان کے فیصلے سادہ اکثریت کی بجائے ترجیحی طور پر دو تہائی اکثریت سے ہونے چاہییں۔
Published 03/06/23
پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو چکا ہے لیکن تاحال بظاہر قابل ذکر تعداد کو گرفتار نہیں کیا گیا لیکن عمران خان کی جماعت کا میڈیا پر چرچا خوب رہا۔ کیا پی ٹی آئی کے کارکن جیل جانا بھی چاہتے ہیں یا صرف میڈیا پر ٹائم بھرنا چاہتے ہیں، ایک مختصر مباحثہ انڈی اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں۔
Published 02/23/23
اگر ہم نے ایک جمہوری ملک کے طور پر آگے چلنا ہے تو ہمیں تمام آئینی اداروں کو آزادی سے کام کرنے دینا ہو گا اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر فیصلے صرف اور صرف آئین اور قانون کی بنیاد پر کرنے ہوں گے۔
Published 02/21/23
خیبرپختونخواکے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آفتاب خان شیرپاؤ کو پیپلز پارٹی چھوڑے دو دھائیوں سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، انڈپینڈنٹ اردو کے ہارون رشید کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں واپسی ممکن نہیں۔ مزید کیا کہا انہوں نے یہاں سنیئے
Published 02/06/23
آرٹیکل چھ نہ ہوا، درویش کا تصوف ہو گیا۔ مائل بہ کرم ہوا تو ماں کی طرح مہربان ہو گیا، برہم ہوا تو کسی کوتوال کی تعزیر کا کوڑا بن گیا۔
Published 02/05/23
خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے احتجاج پر حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوام کو تحفظ دینے والی فورسز کا احتجاج تشویش کا باعث ہے، مزید تفصیلات سنیے انڈیپنڈنٹ اردو کے اظہار اللہ کا پوڈ کاسٹ
Published 02/02/23
پاکستان سر تا پا زخمی ہے، تھکن سے نڈھال ہے یہ سب کو نظر آ رہا ہے مگر جو زخم نہیں نظر آ رہے وہ اور بھی گہرے ہیں۔
Published 01/26/23
اگر ہم بین الاقوامی قرضے وقت پر ادا نہ کرسکے تو ہمارے مالیاتی نظام اور تجارت کے لیے خوفناک نتائج پیدا ہوں گے، جن سے ہماری قومی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ سنئے عاقل ندیم کا کالم
Published 01/24/23
ن لیگ اگر محض ایک موروثی بندوبست ہے تو پھر اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وقت کا موسم بدل چکا۔ نئے موسم موروثیت کو راس نہیں آئیں گے۔
Published 01/23/23
پاکستان میں مرکزی و صوبائی حکومتوں نے کب کب کتنے قرضے لیے اس پر ہر جماعت سیاست کرتی ہے لیکن پشاور میں انڈپینڈنٹ اردو کے نامہ نگار اظہار اللہ نے خیبرپختونخوا کی حد تک یہ گتھی سلجھانے کی کوشش کی ہے سنیئے
Published 01/21/23
یہ بات درست ہے کہ ایم کیو ایم کے بغیر کراچی کی سیاست ادھوری ہے، لیکن خود ایم کیو ایم الطاف حسین کے بغیر ادھوری ہے۔
Published 01/12/23