Episodes
اس ہفتے ویکلی ہائی لائٹس میں شامل ہے: پاکستان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام؛ بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی اصل تعداد سے متعلق ماہرین کیا کہتے ہیں؟ جانیے امریکی صدور کے میڈیا سے تعلقات کے بارے میں اور بہت کچھ۔
Published 05/13/22
اس ہفتے ویکلی ہائی لائٹس میں شامل ہے: امریکہ میں چاند رات کی رونقیں اور عید کی خوشیاں؛ پاکستان کے بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں چاند رات کی گہما گہمی؛ سنیے معروف شاعر افتخار عارف کی لکھنؤ کی عید کی یادیں اور بہت کچھ۔
Published 05/06/22
اس ہفتے ویکلی ہائی لائٹس میں شامل ہے: امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم تیزاب گردی کی شکار نافعہ اکرام کی کہانی؛ جانیے پاکستانی خاندان سے تعلق رکھنے والی امریکی اسٹیٹ سینیٹر غزالہ ہاشمی کا سیاست تک کا سفر؛ سنیے معروف شاعرہ کشور ناہید کی رمضان کی یادیں اور بہت کچھ۔
Published 04/29/22
اس ہفتے ویکلی ہائی لائٹس میں شامل ہے: پاکستان میں داعش کے بڑھتے حملوں کو سیکیورٹی ماہرین کیسے دیکھ رہے ہیں؟ امریکہ میں کرونا بحران کے بعد اجتماعی افطار؛ داستان روہنگیا مسلمانوں کی 'نسل کشی' کی؛ سنیے معروف براڈکاسٹر مہتاب اکبر راشدی کی رمضان کی یادیں اور بہت کچھ۔
Published 04/22/22
اس ہفتے ویکلی ہائی لائٹس میں شامل ہے: بہاولپور کی خواتین دستکاروں کے مسائل؛ موسیقی کی دنیا کے سب سے معتبر 'گریمی' ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی عروج آفتاب کی کہانی؛ یوکرین جنگ سے بچوں کی ذہنی صحت کو لاحق خطرات؛ جانیے امریکہ میں ڈرون کے ذریعے ادویات اور خوراک کی ڈلیوری کے بارے میں اور بہت کچھ
Published 04/15/22
اس ہفتے ویکلی ہائی لائٹس میں شامل ہے: پاکستان میں دہشت گردی کے نئے خدشات سے متعلق ماہرین کی رائے؛ امریکہ اور پاکستان کے درمیان خارجہ تعلقات؛ امریکی دارالحکومت میں چیری کے درختوں پر کھلے بہار کے رنگ؛ جانیے کھانے کا ضیاع روکنے میں مدد دینے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں اور بہت کچھ۔
Published 04/08/22
اس ہفتے ویکلی ہائی لائٹس میں شامل ہے: عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت؛ ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی پسند کا پرفیوم کیسے تیار کیا جا سکتا ہے؟ کہانی آسکرز 2022 میں نمایاں رہنے والی سماعت سے محروم افراد کی زندگیوں پر مبنی فلموں کی؛ جانیے امریکہ میں بڑھتی مہنگائی میں عام شہری کیسے گزارا کر رہے ہیں؟ اور بہت کچھ۔
Published 04/01/22
اس ہفتے ویکلی ہائی لائٹس میں شامل ہے: پاکستان کے صوبے پنجاب میں مزدوروں کی سہولتوں کے لیے مزدور کارڈ؛ یوکرین کے بدلتے حالات میں پاکستان کے سفارتی مشن کا مستقبل؛ کراچی کی تاریخی عمارتوں کی سیر؛ جانیے امریکہ کے شہر نیویارک میں سجے یوکرینی میوزک فیسٹیول کے بارے میں اور بہت کچھ۔
Published 03/25/22
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے: یوکرین سے سینکڑوں بھارتی شہریوں کے انخلا میں مدد کرنے والا پاکستانی کون ہے؟ مشکل سفر طے کر کے یوکرین سے پولینڈ پہنچنے والوں کی روداد؛ امریکہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ؛ جانیے امریکہ کے ایک ایسے قبرستان کے بارے میں جہاں مسلمانوں کو مفت زمین دی جاتی ہے اور بہت کچھ۔
Published 03/18/22
ویکلی ہائی لائٹس کا اس ہفتے کا پوڈ کاسٹ عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں شامل ہے؛ پاکستان میں ہر سال عورت مارچ متنازع کیوں ہو جاتا ہے؟ عالمی سطح پر خواتین کو کن چیلنجز کا سامنا ہے؟ پاکستان کی خواتین کیا چاہتی ہیں؟ سنیے خواتین کے مسائل سے متعلق وی او اے کی ندا سمیر کی گفتگو اور بہت کچھ۔
Published 03/11/22
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے: ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے گروپ تھیراپی؛ نیند نہ آنے کی وجوہات اور اس مسئلے کا علاج؛ کہانی قدیم اور نادر بلب جمع کرنے والے امریکی شہری کی؛ جانیے شکاگو میں سجی الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش اور بہت کچھ۔
Published 02/25/22
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے: عالمی سطح پر پاکستانی امریکی فلم ساز کی فلم کی مقبولیت؛ کہانی بچوں کو خلا کی سیر کرانے والی لاہور کی یمنیٰ کی؛ جانیے ویلنٹائن ڈے پر بزرگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی تنظیم کے بارے میں اور بہت کچھ۔
Published 02/18/22
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے: کرونا وائرس کس طرح دل کو متاثر کرسکتا ہے؟ کہانی نیویارک کی ایک ایسی دکان کی جو ڈیجیٹل دور میں روایتی میگزین کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے؛ جانیے دنیا کا مقبول ترین ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون کس طرح کام کرتا ہے؟ اور بہت کچھ۔
Published 02/11/22
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے: ڈیمینشیا سے متاثرہ بزرگوں کی روبوٹک جانوروں کے ذریعے تھیراپی؛ پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو کرونا سے کتنا خطرہ ہے؟ کہانی امریکہ میں مقیم پاکستانی بھائیوں کے مقبول ترین ہلدی کے مشروب کی؛ جانیے پاکستان کے عدالتی نظام میں فرانزک سائنس کیسے مدد کر رہی ہے؟ اور بہت کچھ۔
Published 02/04/22
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے: نوجوان ذہنی دباؤ کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ کہانی کرونا سے متاثر ہونے پر پھیپھڑوں کی پیوند کاری کرانے والے مریض کی؛ گیمنگ انڈسٹری میں کریئر کیسے بنایا جائے؟ جانیے عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کی صورتِ حال کا جائزہ اور بہت کچھ۔
Published 01/28/22
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے؛ امریکہ سمیت دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟ امریکہ کی اہم ترین دستاویزات کہاں محفوظ ہیں؟ طلبہ اپنے لیے درست کریئر کا انتخاب کیسے کریں؟ جانیے امریکہ میں مقیم پاکستانی بچے اردو زبان کیسے سیکھ رہے ہیں اور بہت کچھ۔
Published 01/21/22
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے؛ سیاحتی مقام مری کی تازہ ترین صورتِ حال، سرد موسم اور برف باری سے ہونے والے حادثات سے کیسے بچا جائے؟ کہانی گندھارا آرٹ کے مجسمے بنانے والوں کی اور بہت کچھ۔
Published 01/14/22
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے: سال 2022 میں عالمی معیشت کو کن خطرات کا سامنا ہو گا؟ فری لانسنگ کیا ہے اور نوجوان اس میدان میں اپنی قسمت کیوں آزما رہے ہیں؟ کہانی بلوچ ثقافت کی روایتی چھڑی بنانے والے فن کار کی اور بہت کچھ
Published 01/07/22
اس ہفتے ویکلی ہائی لائٹس میں ہم لائے ہیں سال 2021 کا جائزہ؛ آج کے پوڈ کاسٹ میں آپ سنیں گے پاکستانیوں کے لیے سال 2021 کیسا رہا؟ رواں برس دنیا میں رونما ہونے والے اہم واقعات؛ 2021 میں بہترین فلمیں اور ویب سیریز کون سی رہیں؟ جانیے اس برس پاکستان کی معیشت کو کن چلینجز کا سامنا رہا اور پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال 2021 میں کیا کیا کامیابیاں سمیٹیں؟
Published 12/31/21
ویکلی ہائی لائٹس کا اس ہفتے کا پروگرام معمول سے ہٹ کر ہے کیوں کہ چھٹیوں کا موسم ہے اور کرسمس اور نیو ایئر کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ اسی لیے اس بار ہم آپ کے لیے لائے ہیں 'ہالی ڈیز اسپیشل پوڈ کاسٹ'۔ جس میں آپ سنیں گے چھٹیاں منانے کے لیے بہترین جگہیں کون سی ہیں؟ پاکستان میں گھومنے پھرنے کے لیے اس وقت کہاں کہاں جایا جا سکتا ہے؟ ہالی ڈیز کے لیے ترکی جانا کیسا ہو گا؟ اور بتائیں گے کراچی کی ایسی بیکری کے بارے میں جہاں کرسمس کے موقع پر لوگ خود کیک تیار کر کے لاتے ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک کہیں جانے...
Published 12/24/21
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے: پاکستان کے دو لخت ہونے کے 50 برس مکمل، پاکستان میں کاروں کی درآمد پر چھ ماہ کی پابندی، ترکی میں بھی مہنگائی کا شور، کہانی گلیات کے خاکروبوں کی اور بہت کچھ۔
Published 12/17/21
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے: سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل پر پاکستان میں غم و غصہ، امریکہ میں ٹرک ڈرائیورز کی مانگ میں اضافہ، سعودی عرب میں فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد، پاکستان کے ٹاپ جاب پورٹل 'روزی ڈاٹ پی کے' کی کہانی اور بہت کچھ۔
Published 12/10/21
ویکلی ہائی لائٹس میں اس ہفتے شامل ہے: جنوبی افریقہ سے جنم لینے والے کرونا ویریئنٹ 'اومکرون' کے مختلف ممالک میں کیسز؛ امریکی پرچم سے متعلق دلچسپ حقائق؛ کہانی سوتی دھاگوں سے نامور شخصیات کے پورٹریٹ بنانے والی مکرامہ آرٹسٹ کی؛ کامیڈین تابش ہاشمی کی کھٹی میٹھی باتیں اور بہت کچھ۔
Published 12/03/21